مقبول خبریں
اداکاری سے شہرت کے عروج تک
اداکاری سے شہرت کے عروج تک پہنچنے والی سجل علی
انتہائی مختصر وقت میں اداکاری کے میدان کے تمام گر سیکھ جانے والی سجل علی 17 جنوری 1994ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔
سجل علی کو دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ معصوم سی کم عمر لڑکی بہت جلد ہی نہ صرف پاکستان کی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری بلکہ پڑوسی ملک کی فلم انڈسٹری میں بھی تہلکہ مچادے گی۔
سجل علی نے 2009ء میں ”نادانیاں “ میں ایک مختصر کردار کے ذریعے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ زندگی کتنی حسین ہے اور مام سے فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچانے والی سجل نے اپنے مختصر سے کیرئیر میں بے شمار اقسام کے کردار کئے۔
سجل علی کی اپنے کام سے ان کی محنت، لگن اور محبت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ان کی یہی ادا انہیں تیزی سے ترقی کی جانب لے جارہی ہے اور مستقبل میں بھی کامیابی کی کرنیں ان کے قدم چومتی محسوس ہورہی ہیں۔