جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آصف علی زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے کی جانب سے چوتھی بار طلب کیے جانے پر آج پیش ہوئے

27 اگست, 2018 18:55

کراچی: آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ایف آئی اے کے سامنے پیشہوئے۔

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے تاہم آج دونوں ایف آئی اے کی جانب سے چوتھی بار طلب کیے جانے پرپیش ہوئے۔

ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نجف مرزا نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے 38 منٹ تک پوچھ گچھ کی جس کے دوران مختلف سوالات پوچھے گئے

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کے وقت کے بنائے گئے کیسز ہیں۔
صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ میاں صاحب تو خود بھی کیسز میں پیش ہورہے ہیں جس پرانہوں نے جواب دیا کہ اس طرح تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں۔
آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے کیس میں منی لانڈرنگ کا الزام نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس میں منگل کوسپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top