جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آزادی اظہار کے نام پراس قسم کی حرکتوں سے مسلم امہ کو تکلیف پہنچتی ہے

27 اگست, 2018 19:39

اسلام آباد: حکومت نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ذہنیت کو جانتا ہوں، وہاں کی عوام کو اس بات کی سمجھ نہیں آتی، وہ آزادی اظہار کے نام پر اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عوام کی بڑی تعداد کو پتا ہی نہیں کہ ہمارے دلوں میں نبیؐ کے لیے کتنا پیار ہے، انہیں نہیں پتا کہ وہ ہمیں کس قدر تکلیف دیتے ہیں۔

گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرارداد منظور

دوسری جانب سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف قراراد پیش کی جو منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہاگیا ہےکہ ہالینڈ میں اس سال کے آخر میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ہورہا ہے، کوئی بھی مسلمان توہین پیغمبر کو برداشت نہیں کر سکتا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ حکومت پاکستان ہالینڈ کے سفارت خانے کو بلا کر اس پر احتجاج رکارڈ کرائے اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر اس کی مذمت کی جائے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top