جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف کی شہید انسپکٹرعباس کے اہل خانہ سے ملاقات

06 ستمبر, 2018 20:31

راولپنڈی: ہماری جانیں پاکستان کے لئے وقف ہیں،دنیا میں جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوتی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پولیس لائنز میں شہید سب انسپکٹرعباس کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے شہید سب انسپکٹرعباس کی قوم کے لئے قربانی کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوتی، ہماری جانیں پاکستان کے لئے وقف ہیں۔

شہید سب انسپکٹرمحمدعباس نے 1990 میں ایک آپریشن میں جام شہادت نوش کیا، شہید سب انسپکٹر نے افغان اغوا کاروں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

شہید سب انسپکٹر محمد عباس کی اہلیہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں سوگواران میں شامل ہیں۔

گذشتہ روز  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا پاکستان اور لواحقین کو سلام۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top