مقبول خبریں
کوئی ایسی بیٹی جو 7 سال سزا ملنے کے بعد بھی واپس آ رہی ہے؟
لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی کوٹھری دیکھتے ہوئے بھی وطن واپس آ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہے کوئی ایسی بیٹی جو 7 سال سزا ملنے کے بعد بھی واپس آ رہی ہے؟
لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اب پردے ڈالنے کا وقت گزر گیا اور اٹھانے کا وقت آ گیا ہے ، ڈور ہلانے والے لوگوں کے چہرے بے نقاب ہوں گے اور الیکشن میں نتائج حاصل کرنے والوں کے چہرے بھی سامنے آئیں گے، صبر و تحمل سے کام لیا لیکن اب مزید خاموش رہنا قوم کیساتھ زیادتی ہو گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کو کھنگالنے کے باوجود میرے خلاف فیصلے میں لکھنا پڑا کہ کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا اور لکھا گیا کہ نواز شریف کو کرپشن کے الزامات سے بری کیا جاتا ہے۔ ہے کوئی پاکستانی جس کی تین نسلوں کو اسب طرح کے احتساب کا سامنا کرنا پڑا؟ پاکستان کے عوام نے انصاف کا حقیقی چہرہ ایک بار پھر دیکھ لیا ہے۔