مقبول خبریں
کترینہ کیف اوردبنگ خان بالی ووڈ نگری میں ایک بارپھرساتھ ساتھ نظرآنے کوتیار
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اوردبنگ سلمان خان بالی ووڈ نگری میں ایک بارپھرساتھ ساتھ نظرآنے کوتیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی اب تک کی سب سے بڑی بجٹ کی فلم بھارت آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ فلم میں سلمان خان اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ہمراہ اداکاری کے جوہردکھاتے ہوئے نظرآئیں گے جبکہ اسی فلم سے پریانکا بھی بالی ووڈ میں ایک بار پھر واپسی کریں گی
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بھارت میں اداکارہ پریانکا کے ساتھ کترینہ کیف بھی فلم کا حصہ ہوں گی۔ فلم بھارت جنوبی کوریا کی فلم اوڈی ٹو مائی فادر سے متاثرہوکربنائی جارہی ہے۔
فلم ایک ایسے شخص کے بارے میں ہے جوکوریا میں جنگ کے دوران اپنے خاندان سے جدا ہوجاتا ہے اورپھروہ کس طرح اپنے خاندان سے ملتا ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں امریکا میں دبنگ ٹور پر ہیں جس کے بعد وہ فلم بھارت کی شوٹنگ کریں گے جو 2019 میں عید کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔