ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

ڈراموں، فلموں اوردیگرپروگراموں کے ذریعے اہم معاشرتی مسائل کو اجاگرکریں

31 جولائی, 2018 20:38

لاہور: اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کا شعبہ جہاں لوگوں کوانٹرٹین کرتا ہے وہیں اس شعبے سے وابستہ شخصیات کی یہ اولین ذمہ داری بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے ڈراموں، فلموں اوردیگرپروگراموں کے ذریعے ناصرف اہم معاشرتی مسائل کواجاگرکریں بلکہ لوگوں کوان کے بنیادی سہولیات اورحقوق سے آگاہ بھی کریں۔

سجل علی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے وابستہ فنکاراورتکنیکاراپنے کام کوبہتربنانے کے ساتھ ساتھ اگراس پروفیشن کوبطورمشن اختیارکریں کہ وہ اپنے کام سے معاشرے میں سدھارلانے کے عمل کوجاری رکھیں گے تواس شعبے سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

سجل علی نے کہا کہ ماضی کی بات کریں توبرصغیرمیں ایک عرصہ تک لوگوں میں شعور اجاگرکرنے کیلیے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے ذریعے ایسے پروگرام پیش کیے جاتے تھے، جس کودیکھ کرجہاں لوگ اپنے مسائل کوسمجھتے بلکہ فنکاروں کی پرفارمنس سے اس میں سدھارلانے کی کوشش بھی کرتے۔اس لیے آج کے جدید دورمیں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جہاں اس شعبے سے تفریح کے بہترین مواقع حاصل کیے جاتے ہیںِ ، وہیں اس شعبے میں دیے گئے سبق کواگراپنی عملی زندگی میں اپنا لیا جائے توواقعی ہی ہم لوگ بہت سے مسائل کا شکارہونے سے بچ سکتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top