جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

چین فلسطین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی مالی امداد د ئے گا

11 جولائی, 2018 15:23

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ عرب سٹیٹس کوآپریشن فورم کا اجلاس جاری ہے جس چینی صدر شی جن پنگ نے فلسطین کے لیے ایک ایسا اعلان کر دیا ہے کہ ہر مسلمان کا دل جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے عرب دنیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ فلسطین کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر (تقریباً ڈیڑھ ارب روپے)کی مالی امداد دیں گے۔ اس موقع پر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چینی حکومت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ ”چین اور فلسطین کے تعلقات مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ کوآپریشن فورم چین اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے جو کردار ادا کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ اس سے چین اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔اس فورم کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں بھی اس کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔ یہ بہترین موقع ہے کہ ہم فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل میں فلسطینی حکومت کے موقف کا اعادہ کریں اور اس سلسلے میں چینی حمایت پر تبادلہ خیال کریں۔“

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top