ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں

13 مئی, 2018 09:06

فلموں میں مرکزی کرداروں کی لاتعداد پیشکش ہیں لیکن مجھے تعداد نہیں بلکہ معیارکوترجیح دینا ہے۔ چاہتی تواب تک بہت سی فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوتی بلکہ بہت سی فلموں کے آئٹم نمبربھی شوٹ کروارہی ہوتی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا

نمرین بٹ نے کہا کہ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا ، مگر اب ایسا نہیں ہے۔ اس وقت کامیڈی ، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں، اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نمرین بٹ نے کہا کہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں اورسکرپٹ اورکردارسمجھ آنے کے بعد ہی کوئی بھی فیصلہ لیتی ہوں، جوکہ میرا حق ہے۔ میرے مزاج کے خلاف جانے والا کوئی بھی کردارکبھی نہیں کرونگی۔
آئٹم سانگ کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے کافی آفرز ہوئیں مگر میرا ایک ہی جواب تھا کہ جب تک بطورہیروئن تین چارفلمیں نہ کرلوں اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top