ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نامور پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے شوہر سے خلع کی تصدیق کردی

19 مئی, 2018 12:20

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے شوہر سے خلع کی تصدیق کردی۔
اداکارہ وینا ملک رمضان کے حوالے سے منعقدہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پروگرام کے میزبان سے اپنی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کئی راز فاش کردیے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں وینا ملک کہتی نظر آرہی ہیں کہ انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں کام کرلیا، جس پر میزبان نے ان سے کہا کہ ہاں آپ نے تو شادی بھی کرلی جس پر وینا نے کہا کہ کہ ہاں شادی بھی کرلی لہٰذا اب کچھ کرنے کی تمنا نہیں رہی۔
پروگرام کے میزبان نے وینا ملک کی شادی ٹوٹنے اور شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر سوال کیا کہ آخر معاملہ کیا ہوا تھا جس پر وینا نے کہا وہ اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوش ہیں تاہم میزبان نے ان سے پھر سوال کیا کہ آپ کے شوہر کے ساتھ معاملات کہاں تک پہنچے، آپ کی خلع ہوگئی یا صلح ہوگئی جس پر وینا ملک نے جواب دیا کہ ہم دونوں کی خلع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت فنکارہونے کے ناطے ایک مثال قائم کرنا چاہتی تھی، میں نے اپنے کیریئر کے عروج پر شادی کی اور بہت سی قربانیاں دیں لیکن اپنی شادی کے حوالے سے چیزیں میڈیا پر لے کر نہیں آنا چاہتی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان اختلافات اتنے گہرے ہوگئے تھے کہ نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی تاہم مولانا طارق جمیل کے کہنے پر وینا ملک نے اسد خٹک سے مفاہمت کرلی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top