مقبول خبریں
میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ میں شادی بچوں کی خاطر کروں
بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ کسی رشتے میں رہنے کے بجائے شادی کرنے کو ترجیح دیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے یہ یقین رہا ہے کہ میں شادی بچوں کی خاطر کروں، اگر مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میری شادی کی عمر ہوچکی اور میں بچوں کے لیے تیار ہوں اور جب میں اس پوزیشن میں ہوئی تو شادی کرلوں گی۔
عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ میں نے شادی کے حوالے سے کوئی مخصوص وقت مقرر نہیں کیا کیوں کہ یہ اہمیت نہیں رکھتا اور اگر مجھے ایسا لگا کہ کوئی مجھ سے محبت کرتا ہے اور مجھ سے شادی کرنا چاپتا ہے تو پھر بھی میں کام ہی کو ترجیح دوں گی لیکن بعد میں کسی رشتے میں رہنے کے بجائے شادی کرنے کو ترجیح دوں گی کیوں کہ میں اس وقت تک کسی کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی جب تک میں شادی نہ کرلوں اور کیا پتہ کسی وجہ سے شادی بھی ہو جائے۔