ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مدھوبالا، وحیدہ رحمٰن اور مینا کماری کی طرح مسحور کن اداکاری کر کے خود کو منوانا چاہتی ہوں

16 جولائی, 2018 21:05

 اداکارہ سری دیوی کی 21 سالہ بیٹی جھانوی کپور نے کہا کہ میں مدھوبالاکی طرح خود کو منوانا چاہتی ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور جلد ہی اپنی پہلی فلم ’’دھڑک‘‘میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔جھانوی کپور کی اس فلم کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے جسے شائقین نے بہت پسند کیا ہے۔جھانوی کپور نے اپنی پہلی فلم کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد کہا تھا کہ وہ اپنی محنت اور کام سے شناخت بنائیں گی۔

مدھوبالا، وحیدہ رحمٰن اور مینا کماری کی طرح مسحور کن اداکاری کر کے خود کو منوانا چاہتی ہوں
مدھوبالا، وحیدہ رحمٰن اور مینا کماری کی طرح مسحور کن اداکاری کر کے خود کو منوانا چاہتی ہوں

اب انہوں نے اپنی والدہ کی بجائے بالی ووڈ کی ماضی کی خوبصورت اور بہترین اداکاراؤ ں کی طرح اداکاری میں نام کمانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔جھانوی نے کہا کہ وہ سکرین پر مدھوبالا، وحیدہ رحمٰن اور مینا کماری کی طرح مسحور کن اداکاری کر کے خود کو منوانا چاہتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top