مقبول خبریں
ماہرہ خان نے کانز فلم فیسٹیول میں دپیکا کنگنا کی چھٹی کرادی
پیرس: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی ماہرہ فلم فیسٹیول کے دوران دپیکا اورکنگنا سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اداکارہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پرپہلی بار پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔
کانز کے ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں بھی شرکت کرتی ہیں۔ بالی ووڈ سے اداکارہ ایشوریا رائےبچن، دپیکا پڈوکون، سونم کپور اور پریانکا چوپڑا کانز میں شرکت کرچکی ہیں جب کہ رواں سال 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں دپیکا اور سونم کے علاوہ اداکارہ کنگنا رناوت اور ہماقریشی بھی شرکت کررہی ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کی کوئی اداکارہ کانز میں شرکت کررہی ہے۔
ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے چند روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جتنی خوش ہیں اتنی نروس بھی ہیں کیونکہ یہ کانز میں ان کی پہلی شرکت ہے امید ہے سب اچھا ہوگا۔ ماہرہ خان کانز فیسٹیول کے دوران پھولدار لباس میں انتہائی خوبصورت نظرآرہی ہیں۔
ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر کانز فلم فیسٹیول کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی سفیرمقرر کیاگیاتھا لہٰذا ماہرہ اسی برانڈ کی سفیر کی حیثیت سے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔ ماہرہ خان 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی۔
Pingback: نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے شوہر نےبھی اپنی اہلیہ کی طرح شادی کے بعد اپنانام تبدیل کرلیا | The GTV Network – جی ٹی وی نیٹ ورک