جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

قید سے خوفزدہ ہونے والے نہیں جیل بھی جانے کے لیے تیار ہیں

04 جولائی, 2018 16:47

لندن: مسلم لیگ(ن)  کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ قید سے خوفزدہ ہونے والے نہیں جیل بھی جانے کے لیے تیار ہیں۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  جو کچھ پاناما ٹرائل کے حوالے سے ہورہا ہے سب قوم کے سامنے ہے، جس طرح پاناما کیس کو چلایا گیا  اس سے سب کچھ واضح ہے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور اگر جیل ہوتی ہے تو میں اس کے لیے بھی تیار ہوں  کیونکہ 70 سالہ ملکی تاریخ میں  جو کسی نے نہیں کیا اس کام کو کرنے کا بیڑا ہم نے اٹھایا، اور جانتے ہیں کہ اس کی ہمیں قیمت اٹھانے پڑے گی اور ہم قیمت ادا کررہے ہیں

مریم نواز نے الیکشن بائیکاٹ کی قیاس آرائیوں کو رد کرتے ہوئے واضح کیا کہ بائیکاٹ کا سوچ بھی نہیں سکتے، الیکشن بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم آخری بال تک مقابلہ کریں گے اور یقین ہے آخر میں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوگی۔

والدہ کی صحت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کل والدہ کی سرجری کی ہے اور امید ہے وہ جلد ہوش میں آجائیں گی، ہم لندن میں کلثوم نواز کی خراب طبیعت کے وجہ سے موجود ہیں الیکشن سے قبل پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top