ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

فہد مصطفی میرے پسندیدہ اداکار ہیں لیکن اب تک ….

05 جولائی, 2018 13:15

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ فہد مصطفی ان میرے پسندیدہ اداکار ہیں لیکن اب تک میں ان کے ساتھ کام نہیں کر پائی لیکن معلوم نہیں فہد مصطفی مجھے ‘باجی’ کیوں کہتے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہناتھا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے سپر سٹار فہد مصطفی ہیں، لیکن آپ نے اب تک ان کے ساتھ کام کیوں کام نہیں کیا؟جس پر اداکارہ نے بتایا کہ جس طرح میری دوسروں سے دوستی ہے ویسی فہد سے نہیں ہے، ہم بہت زیادہ مل چکے ہیں اور نہ ہی اب تک ایک دوسرے کے ساتھ کام کیا ہے۔ماہرہ نے مزید بتایا کہ ہم دونوں ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن جس وقت ہمیں کچھ پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی تھی اس وقت میرے پاس وقت نہیں تھا اور فہد بھی تیار نہیں تھے۔ فہد اور میں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں اور میں انہیں بطور اداکار بہت پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ انڈسٹری اور اس کے لوگوں کو بہت سپورٹ کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top