جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

فنی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا عزت و احترام کے ساتھ کیا ہے

26 جولائی, 2018 20:34

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے جستجو اور عمل ضروری ہے ۔ وقت سب سے بڑااستاد ہے اور اگر کوئی سیکھنا چاہے تو وقت سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اچھے برے وقت میں ہی لوگوں کی پہچان ہوتی ہے اور اسی سے آپ اپنے دوستوں بارے اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اپنے فنی کیریئر میں جتنا بھی کام کیا عزت و احترام کے ساتھ کیا ہے جو میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے ۔ صبا قمر کا مزید کہناتھاکہ بالی ووڈ میں کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا اور اندازہ ہوا کہ پاکستان میں ماڈلنگ کا معیار دنیا میں کسی سے کم نہیں ہے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top