ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فلم ’’بھارت ‘‘ میں اپنے کردار کو لیکر خاصی پراْمید ہوں

04 اگست, 2018 21:26

ممبئی  : بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا فلم ’’بھارت‘‘ میں سلمان خان کے مدمقابل شامل ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔

علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم’ ’بھارت‘ ‘کی شوٹنگ شروع ہوگئی تھی لیکن اچانک فلم کی مرکزی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم چھوڑنے کا اعلان کردیا جس پر فلم میکرز حیران ضرور ہوئے مگر انہوں نے فوری طور پر پریانکا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا اور سلو میاں نے انہیں اپنے مخصوص انداز میں ویلکم بھی کیا۔سلمان خان نے کترینہ کیف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک حسین لڑکی جس کا نام کترینہ کیف ہے، ’’ بھارت کی زندگی میں سواگت ہے‘‘۔

اْن کے اس بیان کے بعد کترینہ بھی خاموش نہ رہیں اور فلم میں شامل ہونے پر بڑا ردعمل دے ڈالا۔کترینہ کیف نے کہا کہ میں اپنے لئے جس بھی کردار کا انتخاب کرتی ہوں وہ فلم کے اسکرپٹ پر انحصار کرتا ہے کہ فلم میں میرا کردار کس نوعیت کا ہے جب کہ اس ٹیم کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس حوالے سے ہدایتکار علی عباس کی جانب سے مجھے کال موصول ہوئی اور انہوں نے مجھے کہا کہ وہ فلم کا اسکرپٹ بھیج رہے ہیں۔کترینہ نے مزید کہا کہ جب میں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ ایک بہترین اسکرپٹ ہے جس میں اپنے کردار کو لیکر خاصی پر اْمید بھی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں اس فلم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں اور کافی خوش بھی ہوں۔واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی شامل ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top