ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

عالمی بینک نے کشن کنگا ڈیم کی تعمیر پر پاکستان کے شواہدکو ناکافی قرار دےدیا

23 مئی, 2018 11:22

واشنگٹن: عالمی بینک نے کشن کنگا ڈیم کی تعمیر پاکستان کے شکایات اور شواہد کو ناکافی قرار دے کر مسترد کردیا۔
جی نیوز کے مطابق عالمی بینک نے کشن کنگا ڈیم سے متعلق پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ عالمی بینک نے کشن گنگا ڈیم سے متعلق پاکستان کی شکایات اور تحفظات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے ضامن کی حیثیت سے عالمی بینک کا کردار نہایت محدود ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان تنازعہ کے حل کے لیے ہونے والی ملاقات بغیر اتفاق رائے کے اختتام پذیر ہوگیا پے۔
ترجمان عالمی بینک کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد نے 21 اور 22 مئی کو عالمی بینک کی سی ای او کرسٹینا جورجیوا سے ملاقات کی اور بھارت کی جناب سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے تحفظات سے آگاہ کیا تاہم تنازعات اور اختلافات کے حل کے لیے عالمی بینک کا کردار نہایت مختصر ہے اس لیے یہ ملاقات کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گی تاہم عالمی بینک پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور اپنی ذمہ داریاں نہایت شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے نبھاتا رہے گا۔
قبل ازیں پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے عالمی بینک کے صدر اور دیگر حکام سے ملاقات میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے موجودہ صورت حال پر عالمی بینک سے اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشن کنگا ڈیم کی تعمیر پر پاکستانی وفد کی عالمی بینک کے صدر سے ملاقات میں ڈیم کی اونچائی اور اس میں پانی ذخیرہ کرنے کی حد پر گفت و شنید کی گئی اور تنازعے کے حل کے لیے ثالثی عدالت کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top