مقبول خبریں
سنجے دت کے ساتھ تصویرشیئر کرتے ہوئے ریشم رنے فلم ’سنجو ‘ کیلئے مبارک باد پیش کی ہے
بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو ‘ 29 جولائی کو ریلیز کردی گئی تھی جس میں رنبیر کپور نے اداکاری جوہر دکھائے اور یہ فلم ممکنہ طور پر ان کے کیئرئر کی بہترین فلم ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ اس نے پہلے ہی روز سلمان خان کی ریس تھری سمیت تمام فلموں کا ریکارڈ توڑت ہوئے تقریبا 35 کروڑ روپے کمائے تاہم اب پاکستانی ستاروں کی جانب سے بھی سنجے دت کو مبارک باد پیش کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ ریشم 1980 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے ٹیلی ویژن سے اپنے کیئر کا آغاز کیا جس کے بعد ان کو شہرت 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنگم ‘ سے ملی جس میں انہوں نے شان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اب انہوں نے ماضی کی انتہائی خوبصورت تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ بیٹھی ہیں ۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ریشم رنے سنجے دت کو فلم ’سنجو ‘ کیلئے مبارک باد پیش کی ہے ۔