ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سنجے دت کی بیٹی تریشالا دت فلم ”سنجو“سے کافی ناخوش ہیں

05 جولائی, 2018 16:10

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ”سنجو“ نے باکس آفس پر بزنس تو شاندار کیا ہے مگر اسے تجزیہ کاروں کی جانب سے ملاجلا ردعمل ہی موصول ہو رہا ہے۔

اس فلم کے بارے میں سنجے دت کے گھر والے کیا سوچتے ہیں؟ اس بارے میں تاحال کسی کو کچھ معلوم نہیں لیکن اب یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سنجے دت کی پہلی بیٹی تریشالا دت فلم سے کافی ناخوش ہیں۔ تریشالا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں لیکن فلم کی ریلیز سے اب تک تریشالا نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

تریشالا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سنجے دت کے ساتھ اپنی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن فلم سنجو کے حوالے سے انہوں نے کچھ بھی شیئر نہیں کیا۔ کہا جارہا ہے کہ تریشالا اس فلم سے خوش نہیں اور اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ سنجے دت کی سوانح حیات میں تریشالا اور ان کی والدہ کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔

سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم ”سنجو“ میں ایسا کام کر دیا گیا کہ سنجے دت کی بیٹی تریشالا ناراض ہو گئیں
سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم ”سنجو“ میں ایسا کام کر دیا گیا کہ سنجے دت کی بیٹی تریشالا ناراض ہو گئیں

واضح رہے کہ سنجے دت کی پہلی اور دوسری شادی ان کی سوانح حیات پر مبنی فلم میں نہیں دکھائی گئی۔سنجے دت کی شادی 1987ءمیں ریچا شرما سے ہوئی تھی تاہم 1996 ءمیں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی ، ان کی بیٹی تریشالا اپنی آنجہانی والدہ ریچا اور سنجے دت دونوں سے کافی قریب رہیں۔

فلم سنجو میں سنجے کی تیسری اور موجودہ اہلیہ منیاتا کا کردار دیا مرزا نے ادا کیا، جو پوری فلم میں نظر آتی رہیں تاہم ریچا یا تریشالا کا فلم میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔تریشالا کے ناراض ہونے کی خبر اس لئے بھی سامنے آئی کیونکہ 2017ءمیں ریلیز ہوئی سنجے کی فلم ’بھومی‘ کی تشہیر میں تریشالا اداکار کے ساتھ ہر ایونٹ میں شریک ہوئیں لیکن سنجو کی تشہیر میں تریشالا کسی مقام پر نظر نہیں آئیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top