ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سعودی عرب میں بیوہ خاتون نے مرحوم شوہر کی پنشن جمع کرکے مسجد تعمیرکرادی

02 جون, 2018 12:04

ریاض: سعودی عرب میں ایک مقامی خاتون نے مرحوم شوہر کی ماہانہ پنشن جمع کرکے مسجد تعمیر کرادی۔
سعودی میڈیا کے مطابق بیوہ خاتون نے شوہر کی وفات کے بعد 30 سال تک پنشن کے پیسے جمع کیے اور اپنے شوہر کے نام سے مسجد کی تعمیر کی سعادت حاصل کی۔
بیٹے نے اپنی والدہ کی مسجد کے احاطے میں کھڑے تعمیراتی کام کا جائزہ لیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ان کی والدہ 30 سال سے والد کی ماہانہ پنشن کے پیسے جمع کررہی تھیں اور اب انہوں نے میرے والد کے نام سے مسجد تعمیر کرائی ہے۔

محمد الحربی نامی نوجوان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے خاتون کے اس عمل کو سراہتے ہوئے معاشرے کے لیے انتہائیمثبت مثال قرار دیا۔ بعدازاں مسجد مکمل ہونے کی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top