ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

خطرناک بارشوں کے سبب اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے

09 جولائی, 2018 13:57

جاپانی تاریخ کی سب سے خطرناک بارشوں کے سبب مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا

پورے پورے علاقے ڈوب گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں،سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے
مختلف شہروں میں تباہی سے نمٹنے کے لیے تمام سیکیورٹی فورسز سمیت حکومت نے فوج کو بھی طلب کیا ہوا ہے جو ڈوبے ہوئے علاقوں سے کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کررہی ہے۔
اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے، متاثرہ علاقوں کے 20 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں، کئی افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہےاور 50 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
جاپانی ادارے جاپانیز پبلک براڈ کاسٹر کے مطابق شہراواجیما میں رات پانچ بجے سے سات بجے محض دو گھنٹے کے درمیان 364 ملی میٹر یعنی ساڑھے 14 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح ایک اور شہر سوکومو میں دو گھنٹے کے دوران 263 ملی میٹر ( ساڑھے 10 انچ) بارش ہوئی۔
حکومت کے مطابق اتوار سے بارشوں کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی ہے جس کے باعث مغربی اور مشرقی علاقوں کے چالیس لاکھ افراد کو ان علاقوں سے نقل مکانی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ وارننگ میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں رہنے والوں کو طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس لیے وہ یہاں سے کہیں اور کوچ کرجائیں۔
وزیر اعظم شنزو ابےنے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 54 ہزار سے زائد امدادی و سیکیورٹی اہلکار سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top