ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی

04 جولائی, 2018 16:50

سنگاپور : برینٹ خام تیل کے بعد عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل اگست کے سودے 45 ڈالر اضافے کے ساتھ اٹھہتر ڈالر بائیس سینٹس فی بیرل ہوگیا ہے۔

امریکی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت ڈیڑھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ امریکہ کے اسٹریٹجک ذخائر میں کمی اور امریکی حکومت کی جانب سے اتحادیوں پر ایرانی تیل کی درآمد روکنے کا دباﺅ ہے۔

دوسری جانب سعودیہ عرب نے عندیہ دیا ہے کہ ایران پر پابندیوں کی صورت میں عالمی طلب کو پورا کرنے کیلئے سپلائی میں اضافہ کیا جائے گا۔

تیل کی قیمتوں میں اس اضافے کا سب سے زیادہ بوجھ تیل درآمد کرنے والے ممالک پر پڑے گا، جنہیں زیادہ ادائیگیاں کرنا پڑیں گی، بالواسطہ طور پر اس کا سب سے زیادہ بوجھ تیل درآمد کرنے والے ممالک کے عام صارفین اٹھائیں گے، جنہیں فی لٹر زیادہ قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

خیال رہے پاکستان کا انحصار درآمدی خام تیل پر ہے، اسی لئے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان پر بھی اثر پڑتا ہے، مالی سال سنہ 2017 میں پاکستان نے تقریبا7 ارب 70 ڈالر مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی ہیں۔

ملک میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کی پیداوار کا عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں سے گہرا تعلق ہے، تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے پاکستان میں تیل سے چلنے والے بجلی گھروں کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top