ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حمزہ علی عباسی نے ڈیم فنڈ میں تین لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

11 جولائی, 2018 15:59

کراچی:  پاکستانی اداکارہ حمزہ علی عباسی نے حکومت کے ڈیم فنڈ میں تین لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

اورعوام سے اپیل کی ہے کہ اس فلاحی منصوبے کے لیے وہ بھی حصہ لیں۔4500میگاواٹ کے دیامیربھاشا اور 700میگاواٹ کے مہمند ڈیم کی تعمیرکے لیے 10جولائی کو بینک اکاﺅنٹ میں جمع کرائی گئی رقم کی رسید ٹوئٹرپر شیئرکرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھاکہ ’پاکستانی کیلئے ڈیمز، میں نے اپنا کام کردیااور اب میں تمام لوگوں سے درخواست کرتاہوں جو مجھے سن سکتے ہیں کہ وہ بھی اپنا کردار اداکریں، مجھے چیف جسٹس اور سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے اہم مسئلے پر اپنا کردار بخوبی نبھائیں گے ، مہربانی کرکے دیامیربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالیں‘۔

حمزہ علی عباسی اور کئی دیگر سلیبرٹیز کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے بھی ڈیم فنڈ کیلئے پانچ لاکھ روپے کا چالان بھرا اور کہاکہ پاکستان کیلئے دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر بہت ضروری ہے ۔ان کامزید کہناتھاکہ قوم کو ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top