ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بینک آف پنجاب کی جانب سے ڈیم تعمیر فنڈ میں ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان

13 جولائی, 2018 15:49

لاہور: ”دیامر بھاشا و مہمند فنڈ“ میں بینک آف پنجاب کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں قائم ہونے والے ”دیامر بھاشا و مہمند فنڈ“  کے لیے  بینک آف پنجاب کے اعلی افسران نے ایک کروڑ روپے کا عطیہ اکٹھا کرلیا۔

بینک آف پنجاب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی قوم بہبودی سرگرمیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اور کسی بھی نیک مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم دے کر اس عملی جامہ پہنانے میں مدد کرتی ہے۔بینک کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے تاکہ ملک کو پانی کے ممکنہ بحران سے بچنے کے قابل بنایا جا سکے اور اپنی آئندہ نسلوں کو ایک بہتر ملک دیا جاسکے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آخری اطلاعات کے مطابق ڈیم فنڈ میں ساڑھے ننانوے لاکھ روپے جمع ہوچکے ہیں جن میں سے 10 لاکھ خود چیف جسٹس آف پاکستان نے جمع کرائے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top