مقبول خبریں
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید کیا
سری نگر: بھارتی فوج کے مظالم گزشتہ ماہ 21 کشمیری شہید کردیئے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے جو ہرگزرتے دن کے ساتھ زور پکڑتا جارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں گزشتہ ماہ 21 کشمیریوں کو شہید کیا جب کہ بھارتی فوج کی بربریت میں 310 کشمیری زخمی بھی ہوئے۔
میڈیا سروس کے مطابق زخمیوں پر پیلٹ،گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
بھارتی فوج نے جولائی میں حریت رہنماؤں سمیت 169 افراد کو گرفتار کیا اور قابض فوج نے محاصروں کے دوران 46 گھروں کو تباہ کیا۔