ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بزدلانہ حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حق سے محروم رکھنے کی سازش ہیں

14 جولائی, 2018 18:30

واشنگٹن : امریکہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں انتخابی امیدواروں اور ان کے حامیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں انتخابی امیدواروں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارہمدردی کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھرنوئرٹ کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے پاکستانی عوام کوجمہوری حق سے محروم رکھنے کی سازش ہیں۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنرمٹینگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 129 افراد شہید جبکہ121 زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب حکومت بلوچستان نے سانحہ مستونگ پر2 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے باعث سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے سانحہ مستونگ پر 3 دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں ہیں۔

واضح رہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران ایک ہفتے میں 4 دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں جن میں ہارون بلور اور سراج رئیسانی سمیت 150 سے زائد افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top