مقبول خبریں
بحیرہ عرب میں 24 گھنٹوں میں طوفان کا خطرہ
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کا خطرہ ہے اور یہ طوفان عمان و یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔
محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت بحیرہ عرب میں طوفان آسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عمان کے جزیرے میسرا سے 740 ناٹیکل میل کی دوری پر جنوب مغربی بحیرہ عرب میں شدید ہوا کا کم دباو موجود ہے اور یہی ہوا کا کم دباو آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرجائے گا.
یہ طوفان عمان اور یمن کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا تاہم پاکستان کے ساحلی مقامات پر اس طوفان کے کوئی بھی اثرات نمودار نہیں ہوں گے۔