مقبول خبریں
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں
فلم ’بوم‘ سے اپنے کیریئرکا آغاز کرنیوالی کترینہ کیف نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے اور موجودہ دور کی اہم اداکاراﺅں میں اپنا نام بنایا۔اپنی سالگرہ منانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کترینہ کیف کا کہناتھاکہ وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو مہنگی پارٹیز کو پسند کرتے ہیں اور وہ یہ دن اپنے پیاروں کیساتھ دیہی علاقے میں منائیں گی ۔ ’ میرے نزدیک سالگرہ آپ کو یہ موقع دیتی ہے کہ اپنے پیاروں کیساتھ وقت گزاریں، میں زیادہ ہنگامے پر یقین نہیں رکھتی ، ہرسال میں کوشش کرتی ہوں اور اچھا وقت مل جاتاہے ، میں اپنی بہن کیساتھ ہوں اور اس دن کیلئے پرجوش ہوں، موج مستی اورآرام کریں گے ‘۔
حال ہی میں کترینہ کیف نے سلمان خان کیساتھ امریکہ اور کینیڈا کا دورہ مکمل کیا، اب آنیوالی فلموں میں اداکارہ کو شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ اور عامر خان کی ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں دیکھاجاسکے گا۔