ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ایشوریا رائے کی فلم پھننے خان 3اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

30 جولائی, 2018 21:17

ممبئی:  بالی و وڈ اسٹار انیل کپور اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے بچن 17 سال بعد ایک بار پھر فلمساز پریرنا اروڑہ کی فلم ’’پھننے خاں‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔پھننے خان کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

ایشوریہ رائے پر فلمائے جانے والے ‘’محبت‘ نامی گانے کو سنیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کمپوزنگ تنیشک بگچی نے ترتیب دی ہے۔فلم کی دیگر کاسٹ میں راج کمار راؤ ، دیویا دتہ بھی شامل ہیں۔

بالی وڈ اداکار انیل کپور اور ایشوریہ رائے 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تال‘ اور 2000 میں فلم ’ہمارا دل آپ کے پاس ہے‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیئے تھے جبکہ دونوں اداکاروں کی جوڑی نے اس کے بعد کبھی بھی کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا لیکن اب دونوں 17 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔فلم رواں سال 3اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top