بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اگر راتوں رات شہرت پانی ہو تو ہالی وڈ سے بہترین فلم انڈسٹری کوئی دوسری نہیں

17 جولائی, 2018 21:49

اداکارہ وماڈل مہر حسن نے کہا ہے کہ بلاشبہ ہالی وڈ دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے۔ وہاں بننے والی فلمیں منفرد اورمضبوط کہانیوں،کرداروں اور خوبصورت لوکیشنز کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے باعث اپنی منفرد شناخت رکھتی ہیں۔

ایک بات تو طے ہے کہ اگر راتوں رات دنیا بھرمیں شہرت پانی ہو تو پھر ہالی وڈ سے بہترین فلم انڈسٹری کوئی دوسری نہیں ۔ وہاں بننے والی فلموں کے ذریعے متعدد فنکار اپنی پہلی ہی فلم کی نمائش کے بعد کامیابی کی بلندیوں پر پہنچ گئے اوران کا راج آج بھی اسی طرح قائم ودائم ہے۔

مہرحسن نے کہا کہ دیکھا جائے توہمارے پڑوسی ملک بھارت کوبھی اب تودنیا کی مقبول ترین فلم انڈسٹریوں کی فہرست میںشامل کیاجاتا ہے لیکن ہالی وڈ کی طرح حیرت انگیز فلمیں بنانے کیلیے بھارتی فلم انڈسٹری کوابھی بہت لمبی اور’’کامیاب‘‘ اننگز کھیلنا پڑے گی، اس کے بنا ہالی وڈ تک پہنچناان کے بس کی بات نہیں۔آاس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہالی وڈ میں بننے والی فلموں کی کامیابی کا تناسب اتنا زیادہ ہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں بنائی جانے والی فلم صرف ایک ہفتہ میں نمائش کے دوران اتنا بزنس نہیں کرپاتی، جتنا ہالی وڈ کی ایک فلم کرتی ہے۔ بلکہ ہرسال ہالی وڈ کی فلمیں بہترین بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کرتی ہیں۔ ہالی وڈ فلمیں پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں دیکھی اورپسند کی جاتی ہیں جہاں پرانگریزی زبان بولنے اورسمجھنے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے لیکن اس کے باوجود ہالی وڈ کے فنکارلوگوں کے دلوں پرراج کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top