بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

انصاف اور احتساب کے اداروں نے ایک بڑا کام کردیا ہے، اب یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے

07 جولائی, 2018 17:10

پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انصاف اور احتساب کے اداروں نے ایک بڑا کام کردیا ہے، اب یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے، پاکستان کی تعمیر نو اور عوامی مسائل کے حل کا یہ اللہ نے موقع فراہم کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ نظام رہے گا تو سیاسی فائدے کے لیے کرپشن، قتل و غارت گری، جھوٹ ،سازش کا انفیکشن بھی رہے گا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقتور اشرافیہ کے خلاف فیصلہ آیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ قانون کی بالادستی اور سیاسی مافیا کی شکست ہے، شاندار اور جرأت مندانہ کارکردگی کے مظاہرہ پر نیب پروسیکیوٹرز بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ہم ایسا ہی انصاف اور ٹرائل شہداء ماڈل ٹاؤن کے لیے بھی چاہتے ہیں کیونکہ پیسے کی چوری، انسانی خون بہائے جانے سے چھوٹا جرم ہے، معصوم خون بہانے والے کو اللہ کی عدالت سے بھی معافی نہیں ملے گی لہٰذا انصاف کے ادارے انسانی خون کی حرمت کو یقینی بنانے اور انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top