مقبول خبریں
امید ہے کہ میں سب کی اور اپنی امیدوں پر پوری اتر سکوں
بولی وڈ آنجھانی اداکاری سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور جلد اپنی فلم ’دھڑک‘ کےساتھ بولی وڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں،وہ اپنی فلم کی ریلیز سے قریب سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں،
جہاں وہ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں،جسے دیکھ شائقین کہتے ہیں کہ وہ اپنی سے بہت مشابہت رکھتی ہیں۔جمعہ کو ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیت ہوئے آنجھانی اداکاری سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور نے کہا کہ ’اپنی فلم دھڑک کی شوٹنگ کے دوران میں سب کچھ بھول چکی تھی،امید ہے کہ میں سب کی اور اپنی امیدوں پر پوری اتر سکوں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’امید ہے کہ میں نے ایسی پرفارمنس دی ہو،جس سے میں اپنی خود کی شخصیت بنا سکوں‘۔جھانوی کپور کیلئے ان کی پہلی فلم کی ریلیز کا موقع نہایت خوشی کا وقت ہے لیکن ان کی والدہ کی غیر موجودگی انہیں شوٹنگ کی ریلیز کا پہلا دن یاد دلاتی ہے جب سری دیوی بونی کپور کے ساتھ سیٹ پر موجود تھیں۔واضح رہے کہ سری دیوی کا انتقال رواں سال فروری میں دبئی کے ہوٹل میں دل کا دورہ پڑنے اور ڈب میں ڈوبنے کے باعث ہوا۔
سری دیوی کا انتقال جھانوی کی فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ہوا، اس کے باوجود جھانوی نے اپنی فلم کی شوٹنگ وقت پر مکمل کی۔انہوں نے کہا کہ ’میری شوٹنگ کا پہلا دن کافی یادگار تھا،میں نے اس کا آغاز اچھی طرح کیا، کیوں کہ میں نے پہلے سے بہت تیاری کر رکھی تھی۔جھانوی نے کہا کہ ’ارجن کافی سمجھدار ہیں،بالکل ہمارے والد کی طرح، وہ آپ کا ساتھ ایسے دے سکتے ہیں جیسے ہر کوئی نہیں دے سکتا،اور یہ تجربے اور کامیاب فلمیں دینے سے سمجھ آتا ہے،سب نے ہی ارجن کے بارے میں ہمیشہ اچھا کہا ہے،
جیسے ان کی تربیت ہوئی ہے وہ کافی ایماندار ہیں اور سب کی عزت کرتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’حیرت انگیز طور پر اگر واحد کوئی چیز ہے جسے میں اپنی والدہ سے نہیں جوڑتی تو وہ میرا کام ہے،ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ ہمارا اپنا فیصلہ ہوگا،اداکاری ایک واحد کام ہے جو میں اپنی والدہ کے بغیر کرسکتی ہوں‘۔واضح رہے کہ سری دیوی کے انتقال کے بعد جھانوی کپور کے سوتیلے بھائی اداکار ارجن کپور نے بھی اس مشکل وقت میں جھانوی اور ان کی بہن خوشی کا ساتھ دیا۔جھانوی کپور کی ڈیبیو فلم ’دھڑک‘ رواں ماہ 20 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔اس فلم میں جھانوی کے ساتھ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھکڑ کام کرتے نظر آئیں گے۔