بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

امریکا کا اپنی متنازع اور منفی پالیسیوں کو دوسرے ممالک پر مسلط کرنا خطرناک ہے، ايرانی صدر

10 جون, 2018 06:55

بیجنگ: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا اپنی متنازع اور منفی پالیسیوں کو دیگر ممالک پر زبردستی مسلط کر کے خطے میں پائیدار امن کو ٹھیس پہنچانے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ايرانی صدر حسن روحانی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکا کی جارحانہ اور متعصبانہ پالیسیاں دنیا میں تنازعات اور جنگ کا باعث بن سکتی ہیں اور اس سے زیادہ خطرناک عمل امریکا کا اپنی پاليسيوں کو ديگر رياستوں پر جبری طور پر مسلط کرنا ہے جس کے لیے دیگر ممالک کو بھی کسی ایک ملک کی اجارہ داری کے خاتمے اور اپنے دفاع میں آگے بڑھنا ہوگا۔
امریکا کے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد اپنے پہلے بین الاقوامی خطاب میں صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا اب یہ بھی چاہتا ہے کہ دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے ایران کے جوہری معاہدے سے دست بردار ہو جائیں جس پر کوئی راضی نہ ہوا تو امریکا جبری طور پر اپنی پالیسی مسلط کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top