ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اسکارلٹ جانسن ایک ایسے مرد کا کردار ادا کریں گی جو پیدائشی طور پر ایک عورت ہوتا ہے

07 جولائی, 2018 15:09

اسکارلٹ جانسن جلد ہی ایک فلم میں مرد کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گیاداکارہ فلم میں ایک ایسے مرد کا کردار ادا کریں گی جو پیدائشی طور پر ایک عورت ہوتا ہے، تاہم بعد میں وہ مرد بن جاتا ہے

اداکارہ کی جانب سے فلم میں ایسا کردار ادا کرنے کے اعلان کے بعد انہیں فلمی حلقوں میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیوں کہ بعض افراد کا خیال ہے کہ اس طرح کے کردا ادا کرنے کے لیے اسی ہی صنف کے لوگ موجود ہیں۔
آنے والی فلم میں ٹرانس مین کا کردار نبھانے کے اعلان کے بعد اسکارلٹ جانسن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اداکارہ کے اس اعلان کے بعد خاص طور پر ان پر ٹرانس جینڈر افراد اور اداکاروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور اداکار ان سے نالاں ہیں۔
اسکارلٹ جانسن پر یہ تنقید گزشتہ مہینے اس وقت ہی شروع ہوگئی تھی، جب انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی ’رب اینڈ ٹگ‘ نامی فلم میں منفرد کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلم میں طوائفوں کے ایسے گرو کا کردار نبھائیں گی جو پیدا تو خاتون بن کر ہوا تھا، تاہم بعد ازاں اس نے ٹرانس مین کے حوالے سے اپنی شناخت بنالی تھی۔
فلم کی کہانی ٹیکس گل نامی ٹرانس مین کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 1970 کی دہائی میں امریکا بھر میں مساج پارلر کے کاروبار کھڑا کیا، ساتھ ہی ان کے پارلر میں جسم فروشی کا کام بھی ہوتا رہا۔
ٹیکس گل خواتین کا لباس پہننے سمیت میک اپ بھی کرتے تھے، تاہم وہ خود کو مسٹر گل کہلاتے تھے اور انہیں ایک ٹرانس مین کی حیثیت سے جانا جاتا تھا۔
اب ٹیکس گل کا کردار اداکارہ اسکارلٹ جانسن نبھاتی نظر آئیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top