بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر سرکاری خزانے میں خورد برد پر فرد جرم عائد

21 جون, 2018 15:50

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر سرکاری خزانے میں خورد برد پر فرم جرم عائد کردی گئی ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کیس کی سماعت ہوئی اور جج نے سرکاری خزانے میں خورد برد ثابت ہونے کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ان کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں اور پولیس ان سے متعدد بار تفتیش کرچکی ہے تاہم ان پر الزامات کی تحقیقات اب تک جاری ہیں جس کےباعث ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ۔
واضح رہے اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں جعلسازی کے ذریعے ایک لاکھ ڈالر کے کھانے منگوائے تھے جس کی تحقیقات گزشتہ برس اگست میں شروع ہوئی تھیں اور اس دوران ان سے پولیس نے کئی گھنٹوں تک تفتیش بھی کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top