بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اداکارہ صبا قمر نے 3 لاکھ 62 ہزار روپے ایف بی آر کو جمع کروا دیئے

20 جولائی, 2018 16:31

لاہور :  ایف بی آر ان ایکشن، ماڈل اداکارہ صبا قمر سے ایف بی آر نے ریکوری کر لی۔ صبا قمر نے 3 لاکھ 62 ہزار روپے ایف بی آر کو جمع کروا دیئے۔

اداکارہ صبا قمر کا انکم ٹیکس سال 2014 ، 2015 کا آڈٹ کیا جارہا تھا۔ ایف بی آر نے صبا قمر کی تمام سفری معلومات ایف آئی اے سے حاصل کی تھیں۔

ایف بی آر نے صبا قمر سے تین لاکھ باسٹھ ہزار روپے کی ریکوری کر لی، اداکارہ کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پراپرٹی ضبط کرنے کا نوٹس بھی بھیجا گیا تھا۔ اور ایف بی آر نے 2014ء اور 2015 ء کے انکم ٹیکس آڈٹ کے دوران اداکارہ و ماڈل سے اثاثوں کی تفصیلات مانگی تھیں

ایف آئی اے سے صبا قمر کی سفری معلومات بھی طلب کی گئیں تھیں۔ آمدنی اور ٹیکس میں فرق پر اداکارہ کو بقایا جات جمع کرانے کا پروانہ بھیجا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top