بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے

04 جولائی, 2018 16:08

 بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کو کینسر کا مرض لاحق ہو گیا ہے اور وہ امریکی شہری نیویارک میں علاج کروا رہی ہیں ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو بھی سنگین مرض لاحق ہے اور وہ بھی لندن میں زیر علاج ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سونالی بیندر ے نے بالی ووڈ میں کئی تاریخی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں معروف فلم ’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ ، ’ کل ہو نہ ہو ‘ شامل ہیں ۔ سونالی باندرے نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہجب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح پھینک دیتی ہے، حال ہی میں مجھ میں ’’ہائی گریڈکینسر ‘ کی تشخیص ہو ئی ہے جو کہ جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے ،یہ ہمیں نظرنہیں آتا ، معمولی درد کے باعث کچھ ٹیسٹ کروائے لیکن اس میں یہ انتہائی حیران کن انکشاف سامنے آیا ، میرے دوست اور خاندان والے میرے پاس پہنچ گئے ہیں اور مجھے بہترین سپورٹ فراہم کر رہے ہیں ، میں بہت خوش نصیب ہوں اور ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

سانالی بیندرے کا کہناتھا کہ اس سے نمٹنے کیلئے سب سے بہترین راستہ فوری علاج ہے ، اسی حوالے سے میں نیویارک میں زیر علاج ہوں ، میں پر امید ہوں اور اس کے خلاف بھر پورجنگ کروں گی ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top