بدھ، 9-اکتوبر،2024
بدھ 1446/04/06هـ (09-10-2024م)

منی لانڈرنگ کیس, آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پیش نہ ہوسکے

28 جولائی, 2018 14:07

منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کےسلسلےمیں آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے۔

فریال تالپور کی جانب سے وکیل ایف آئی اے کے زونل ڈائریکٹوریٹ میں پیش ہوئے اس موقع پر انکا کہناتھا کہ فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں عبوری ضمانت کی توثیق میں مصروف ہیں۔

اس لیے ایف آئی اے کے سامنے حاضر نہیں ہوسکتیں، اس مجبوری کو دیکھتے ہوئےپیشی کیلئے نئی تاریخ دی جائے۔۔۔

فریال تالپور کراچی میں خصوصی بینکنگ عدالت میں پیش ہوئیں، بیس لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کراکرچھ اگست تک قبل از گرفتاری عبوری ضمانت حاصل کرلی۔۔

ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں بتیس افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، اس سلسلے میں آصف زرداریا ور فریال تالپوربھی نامزد ہیں۔۔معروف بینکارحسین لوائی اسی کیس میں پہلے ہی زیرحراست ہیں۔۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top