پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا پی ایس ایل میچز پشاور میں کرانے کا مطالبہ

08 مئی, 2024 13:43

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فینچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹورنامنٹ کے میچز پشاور میں کرانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے برس پشاور میں بھی پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کرے، پشاور زلمی کو اپنے ہوم گراونڈ پر میچز کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے پشاور اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے میں تعاون پر زور دیا اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پشاور میں میچز کے انعقاد کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی درخواست کردی۔

دوسری جانب جاوید آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی جس میں پشاور اسٹیڈیم کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے پر بات چیت کی گئی۔

جاوید آفریدی کی درخواست پر علی امین گنڈا پور نے محکمہ کھیل کو پشاور اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے کے لیے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top