مقبول خبریں
زینب قتل کیس، مجرم عمران کو 12مرتبہ سزائے موت کا حکم
زینب قتل کیس کا مجرم مزید 3 بچیوں کا قاتل ثابت گیا، جبکہ اسے 12 بارسزائے موت کی 30،30 لاکھ جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قصور کی کمسن زینب کے قتل پر مزید تین بچیوں سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہوگیا۔ عدالت نے مجرم کو مزید بارہ مرتبہ سزائے موت سنادی۔
زینب کے قاتل عمران کے خلاف بچیوں سے زیادتی اور قتل کے تین مقدمات کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیل کے اندر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
گذشتہ روز جاری کئے گئے فیصلے کے مطابق عمران پر تین بچیوں نور فاطمہ، لائبہ عمراورعائشہ آصف سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہوگیا۔
عدالت نے مجرم کو بارہ مرتبہ سزائے موت اور ساٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنادی، جرمانہ ادا نہ کرنے پر چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرم کو تیس لاکھ روپے دیت کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
عمران کے خلاف مزید تین بچیوں کے ساتھ درندگی میں ابھی سزا سنایا جانا باقی ہے۔