جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹاپ فور ٹیمیں کونسی ہوں گی، یووراج سنگھ نے پیشگوئی کردی

27 اپریل, 2024 19:31

بھارت کے سابق بلے باز یووراج سنگھ  نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی چار ٹیموں کی  پیشگوئی کردی۔

جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے سفرا میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور اولمپکس لیجنڈ یوسین بولٹ کے ساتھ بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منعقدہ سوال و جواب کے سیشن میں یووراج کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے چار کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

انہوں نے فوراً جواب دیا کہ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کھیلیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یووراج کا انتخاب پچھلے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی عکاسی کرتا ہے جب کہ سابق بھارتی بلے باز کی جانب سے فیورٹ قرار دی گئیں چار میں تین ٹیمیں پچھلے ایڈیشن کی ٹاپ فور میں شامل تھیں۔

آسٹریلیا اپنے ہوم گراؤنڈ کے باوجود سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا، اس کی جگہ نیوزی لینڈ نے ٹاپ فور میں جگہ بنائی جب کہ انگلینڈ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 اپنے نام کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top