اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

دنیا کی ‘خطرناک ترین سڑک’ کے بارے میں جان کر آپ پریشان ہو جائیں گے

24 جولائی, 2024 11:33

خراب موسم یا لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی وجہ سے کوئی بھی شاہراہ خطرناک ہوسکتی ہے لیکن دنیا میں ایک سڑک ایسی بھی ہے جو سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

"موت کی شاہراہ” کے نام سے جانی جانے والی یہ سڑک دل کے کمزور لوگوں کے لیے نہیں ہے۔

جنوبی امریکا میں واقع بولیویا نامی ملک میں اس بدنام راستے کو شمالی یوگاس روڈ کہا جاتا ہے لیکن عام طور اسے ڈیتھ روڈ کہتے ہیں، پہاڑی سلسلے کے کنارے بنائی گئی یہ تنگ سڑک کبھی دارالحکومت لا پاز کا بنیادی راستہ ہوا کرتی تھی۔

64 کلومیٹر پر محیط اس شاہرہ پر اینڈیئن شہر سے وادی ینگاس تک کے راستے میں 3500 میٹر کی ایک خوفناک اور گہری ڈھلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘محبت کا راستہ’ دوبارہ کھولنے کا اعلان

سڑک کی چوڑائی بہت سے مقامات پر صرف 3 میٹر ہے ، اور یہ خطرناک موڑوں اور اوپر سے گرنے والی آبشاروں سے بھری ہوئی ہے جس سے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس سڑک پر حفاظتی رکاوٹیں بہت کم ہیں لیکن راستے میں یادگاریں ہیں، جو ان مقامات کی نشاندہی کرتی ہیں جہاں مسافروں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔

ڈیتھ روڈ کو 20 ویں صدی میں پیراگوئے کے جنگی قیدیوں نے تعمیر کیا تھا  اور 1990 کی دہائی کے دوران  اس نے اتنی جانیں لیں کہ انٹر امریکن ڈیولپمنٹ بینک نے اسے دنیا کی سب سے خطرناک سڑک قرار دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top