منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حوثی مجاہدین کا بحیرہ احمر میں 2اسرائیلی جہازوں پرحملہ

04 دسمبر, 2023 11:46

 

یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں 2اسرائیلی جہازوں پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کو بحیرہ احمر میں ایک امریکی جنگی بحری جہاز اور متعدد تجارتی بحری جہازوں پر حملہ کیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یمنی حوثیوں نے کہا کہ اسرائیلی جہازوں کو مسلح ڈرون اور بحری میزائل سے نشانہ بنایاہے،دونوں اسرائیلی جہازوں کووارننگ نظر انداز کرنے پر نشانہ بنایاہے۔

پینٹا گون کے مطابق حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکا کے ایک جنگی جہاز کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ پر اسرائیلی حملوں کیخلاف احتجاج اور مظاہرے کئے گئےہیں، یہودی کمیونٹی سمیت سیکڑوں افراد نےفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ امریکا جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، دوسری جانب نیویارک میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں نسل کشی بند کی جائے۔

یہ پڑھیں : یمنی مجاہدین نے اسرائیلی کمپنی کا ایک اور بحری جہاز پکڑلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top