جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر سمیع زین نے نئی تاریخ رقم کردی

13 مارچ, 2024 14:46

ورلڈ ریسلینگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) میں کینیڈین مسلمان ریسلر سمیع زین نے روزے کی حالت میں میچ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

سمیع زین نامی ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر کا تعلق کینیڈا سے ہے اور وہ مذہب کے اعتبار سے مسلمان ہیں۔

امریکی پروفیشنل ریسلینگ ٹیلی ویژن پروگرام را کے گزشتہ رات ہونے والے مقابلوں میں سمیع زین نے نہ صرف ریسل مینیا کے اپنے ٹکٹ پر مہر لگائی بلکہ انہوں نے اپنی رسم و رواج اور مذہب کا خیال رکھتے ہوئے لاکھوں لوگوں کے دل بھی جیت لیے۔

ٹیکساس کے ٹویوٹا سینٹر میں ہونے والے دلچسپ مقابلوں میں سے ایک ریسل مینیا 40 میں انٹرکاؤنٹی نینٹل چیمپئن شپ کے لئے مقابلہ تھا جس میں سمیع زین دیگر 2 حریفوں کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

مقابلے سے قبل ڈبلیو ڈبلیو ای تبصرہ نگار مائیکل کول نے دوران ریسلنگ شو کہا تھا کہ آج رمضان کا پہلا دن ہے اور سمیع زین مسلمان ہے۔

مائیکل کول نے کہا کہ وہ آج دن بھر کچھ کھا پی نہیں پائے ہیں اس لئے آپ کو سوچنا ہوگا کہ اس کا اس میچ میں اس پر اثر پڑے گا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top