جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب میں اسموگ کی بدترین صورتحال : مصنوعی بارش کرنےکا فیصلہ

23 نومبر, 2023 15:09

پنجاب میں اسموگ کی بدترین صورتحال : مصنوعی بارش کرنےکا فیصلہ

لاہور : نگراں حکومت پنجاب نے اسموگ کی بدتر صورتحال کے سبب مصنوعی بارش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری شروع کردی ہے، مصنوعی بارش کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جمعہ اور ہفتہ 10اضلاع میں اسکولز بند رہیں گے،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، ملتان میں اسکول بند ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں اسموگ کو صاف کرنے کیلئے ٹاورز لگیںگے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ طلبہ کو 10ہزار بائیکس پر سبسڈی دیں گے، سرکاری ملازمین کو بھی لیز پر الیکٹرک موٹر بائیکس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مارکیٹیں بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں مارکیٹیں جمعے اور ہفتے کو دوپہر 3بجے کھلیں گی ،ہر طرح کی مارکیٹیں اتوار کو بند رہیں گے، ریسٹورنٹس بھی دوپہر 3سے کھلیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ لوگوں کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ کیاہے، سرکاری ملازمین کو بھی قسطوں پر الیکٹرک موٹرسائیکل دینے کا فیصلہ کیا ہے

یہ پڑھیں : پنجاب میں اسموگ، غیر ضروری سرگرمیاں ترک کرنے اور ماسک کے استعمال کی ہدایت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top