ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

دنیا کی قدیم ترین  لِپ اسٹک ایسے ملک میں دریافت ہوئی جہاں میک اپ پر پابندی ہے

21 مارچ, 2024 18:00

ہزاروں سال قبل  ہونٹوں کو رنگنے کا کام دینے والی لیپ اسٹک ایسے ملک سے دریافت ہوئی جہاں آج کل میک اپ کرنے پر ہی پابندی عائد ہے۔
آسان الفاظ میں ماہرین آثار قدیمہ نے جنوب مشرقی   ایران میں لگ بھگ 4 ہزار سال پرانی لپ اسٹک دریافت کی ہے۔

 اس حوالے سے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر اب تک دریافت ہونے والی دنیا کی قدیم ترین لپ اسٹک ہے۔

لپ اسٹک کے نمونے کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ 80 فیصد مواد گہرے سرخ رنگ فراہم کرنے والے منرلز جیسے پر مبنی ہے۔
منرلز کے ساتھ ساتھ اس میں سبزیوں اور دیگر نامیاتی اشیا سے بنا موم جیسا مواد بھی دریافت ہوا۔

محققین نے بتایا کہ سرخ رنگ والے منرلز اور موم جیسے مواد کا موازنہ موجودہ عہد کی لپ اسٹک کی تیاری کے طریقے سے کیا جا سکتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ ٹھوس لپ اسٹک کے مقابلے میں ہونٹوں کے پینٹ کی طرح ہوسکتا ہے۔ لپ اسٹک کی ظاہری شکل کی بات کریں تو یہ تقریبا 2 انچ لمبی اور ایک انچ چوڑائی کا تین چوتھائی حصہ ہے جس کی شکل سلنڈر جیسی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس قدیم لپ اسٹک کے چھوٹے سائز نے اسے سنبھالنا آسان بنا دیا ہے۔ البتہ اُس وقت گنے سے بنے دیگر کنٹینروں کے برعکس، یہ پتھر سے بنی ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top