جمعہ، 10-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 10-مئی،2024

EN

دنیا کا پہلا آر پار دکھانے والا ’ٹرانسپیرنٹ ڈسپلے لیپ ٹاپ‘ نمائش کیلئے پیش

27 فروری, 2024 17:34

سائنس فکشن پر مبنی فلموں میں اکثر ایسا کمپیوٹر سسٹم یا لیپ ٹاپ دکھایا جاتا ہے جس کے آر پار دیکھنا ممکن ہوتا ہے جبکہ اس کا کی پیڈ بھی ٹچ اسکرین ہوتا ہے۔

مگر اب ایسا حقیقت میں بھی ممکن ہوچکا ہے، چینی کپمنی لینووو (Lenovo) نے ایسا منفرد اور انوکھا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا ہے جس کے آر پار دیکھنا ممکن ہے۔

چینی کپمنی نے بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر یہ لیپ ٹاپ (لینوو تھِنک بُک ٹرانسپیرنٹ ڈسپلے) نمائش کیلئے پیش کیا ہے جس کو دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے ہیں۔

اس لیپ ٹاپ میں سائنس فکشنز فلموں کی طرح کی پیڈ بھی ٹچ اسکرین ہے اور اس گلاس اسکرین پر کوئی بھی بٹن نمایاں نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Verge (@verge)

اس لیپ ٹاپ میں 17.3 انچ کی اسکرین ہے جس کا 55 فیصد حصہ اس وقت ٹرانسپیرنٹ ہو جاتا ہے جب پکسلز بلیک ہوتے ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق اس لیپ ٹاپ کی اسکرین گلاس سے تیار کی گئی ہے تاکہ آپ اس کے آر پار دیکھ سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by David Cogen (@theunlockr)

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ ایک کانسیپٹ ڈیوائس ہے جسے فی الحال فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ کی اسکرین کے پیچھے ایک کیمرا فکس کیا گیا ہے جو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی استعمال کرکے چیزوں کی شناخت کرکے ان سے متعلق تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top