منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

عالمی رہنماؤں کا ایرانی صدر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار

20 مئی, 2024 13:09

دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت 9 اہم شخصیات کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔

جی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریند مودی نے کہا کہ ایرانی صدر کی المناک موت سے گہرے غم اور صدمے میں ہیں۔

قطر کے امیر تمیم بن حماد کا کہنا تھا کہ وہ اس دُکھ کی گھڑی میں ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد اب آگے کیا ہوگا؟

وزیر اعظم کا ایرانی صدر کی شہادت پر ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ابراہیم رئیسی اور دیگر کے لیے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے بھی ایرانی عوام سےرنج و غم کا اظہار کیا۔ حماس نے ایرانی صدر کی فلسطین کاز کیلئے کاوشوں کو سراہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے افسوسناک حادثے پر کہا کہ بدقسمتی سے ایرانی صدر چل بسے، پوری قوم کی جانب سے ایران سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

وزیر اعظم کی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے بلند درجات کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی میزبانی کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی میزبانی قابل مسرت تھی، ابراہیم رئیسی پاکستان کے اچھے دوست تھے۔ شہباز شریف نے ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کی شہادت پر پاکستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی  ایرانی صدر ودیگر ساتھیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت پر صدمہ ہوا، ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں،۔

انکا کہنا تھا کہ ایرانی صدر پاکستان کے بہترین دوست تھے، ایرانی صدر سے دورہ پاکستان کے دوران ملاقات یادگار رہی، پاک ایران تعلقات پر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top