ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

دنیا کا سب سے زیادہ خوش رہنے والا ملک کونسا ہے؟

20 مارچ, 2024 14:02

کیا آپ جانتے ہیں آج (20 مارچ) دنیا بھر میں خوش رہنے کا عالمی دن منایا جارہاہے۔

ایسے میں اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیپی نس نے 2023 کے 143 ممالک کے خوش رہنے والے ملکوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

فہرست کے مطابق تحقیق سے پتا چلا کہ فن لینڈ مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کے سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، جس کا اسکور 7.741 ہے۔

پاکستان دنیا کے خوش رہنے والے ممالک میں کس نمبر پر:

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلسل دوسرے سال 4.657پوائنٹس کے ساتھ 108ویں نمبر پر ہے، سال 2022 میں بھی پاکستان کی درجہ بندی 108ویں نمبر پر تھی جبکہ 2021 میں 121 تھی اور سال 2020 میں 102ویں نمبر پر تھا۔

بھارت کا شمار دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں ہوتا ہے اور جو فوجی لحاظ سے بھی بہت زیادہ طاقت ور سمجھا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ رپورٹ میں بھارت بھی مسلسل 4.054 پوائنٹس کے ساتھ 126ویں نمبر پر ہے۔

ایک دہائی سے زیادہ عرصہ بعد پہلی بار امریکا اور جرمنی 20 خوش ترین ممالک میں شامل نہیں ہیں، یہ ممالک اس سال بالترتیب 23ویں اور 24ویں نمبر پر ہیں، ڈنمارک دوسرے نمبر پر ہے، جس کے بعد آئس لینڈ اور سویڈن اور پھر اسرائیل کا نمبر آتا ہے۔

اس درجہ بندی کے مطابق دنیا میں افغانستان، لبنان، لیسوتھو،سیرا لیونم کانگو کے لوگ سب سے زیادہ ناخوش ہیں، جب کہ چین گزشتہ سال کے مقابلے 4 درجے ترقی کے ساتھ 60 ویں نمبرپر ہے، جب کہ روس 72ویں نمبر پر ہے۔

ذیادہ خوش رہنے والے بیس ممالک:

1، فن لینڈ، 2، ڈنمارک، 3، آئس لینڈ، 4، سویڈن، 5. اسرائیل، 6. نیدرلینڈز، 7. ناروے، 8. لکسمبرگ، 9. سوئٹزرلینڈ، 10. آسٹریلیا، 11. نیوزی لینڈ، 12. کوسٹا ریکا، 13. کویت، 14. آسٹریا، 15. کینیڈا، 16. بیلجیم، 17. آئرلینڈ، 18. چیکیا، 19. لتھوانیا، 20. برطانیہ

خیال رہے کہ یہ اقوام متحدہ کی طرف سے رپورٹ ہر سال 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top